slotcosino Publish time 2025-12-27 18:39:10

افغانستان کے سابق اعلیٰ پولیس افسر ایران میں قتل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541090_6075551_ru_updates.jpgفائل فوٹو--اکرم الدین سریع

ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان سابق اعلیٰ پولیس افسر اکرم الدین سریع کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق افغان صوبے تخار کے سابق پولیس چیف اکرم الدین سریع کو تہران میں ان کے گھر کے قریب سر پر گولی ماری گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539607_125941_updates.jpg
ایرانی سرحد عبور کرنے والے متعدد افغان شہری ہلاک، ایرانی جریدہ

ایرانی جریدے کے مطابق ایرانی سرحد پر ہلاکت کے بعد 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادَرَسکَن اضلاع منتقل کی گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ میں سابق افغان پولیس چیف کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہوا ہے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

تہران پولیس ڈپارٹمنٹ نے افغان سابق پولیس افسر کے قتل کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سریع نے افغانستان چھوڑ دیا تھا اور ایران میں رہائش اختیار کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان کے سابق اعلیٰ پولیس افسر ایران میں قتل