slotcosino Publish time 2025-12-27 19:18:06

ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540882_8511293_xmas_updates.jpgفوٹو: آن لائن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا، اس موقع پر گرجا گھروں کو خوب صورتی سے سجایا گیا، ملکی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، سرگودھا، وہاڑی، شکر گڑھ، سمیت پنجاب بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منایا۔

یہ بھی پڑھیے

[*] اقلیتوں کی حفاظت صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
[*] فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت
[*] وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کی تقریب، پاکستان میں سب کے حقوق برابر ہیں، شہباز شریف




گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ کرسمس کے گیت گائے گئے، منہ میٹھا کرنے کے لیے کیک خریدے گئے اور مزے مزے کے کھانے بھی تیار کیے گئے۔

کراچی، سکھر، حیدرآباد، ٹھٹہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گرجا گھروں میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پاراچنار، بنوں، میر پور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کی خوشیاں منائیں۔
Pages: [1]
View full version: ملک بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا