دریائے نیل میں دو کروز جہازوں میں تصادم، اطالوی خاتون ٹیچر ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540878_6553875_clshh_updates.jpgفوٹو: امریکی میڈیادریائے نیل میں دو کروز جہازوں میں تصادم کے دوران اطالوی خاتون ٹیچر ہلاک ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق 47 سالہ اطالوی خاتون ڈینیز روگیری جو پیشے کے لحاظ سے ایک اسکول ٹیچر ہیں، اپنے شوہر کے ساتھ چھٹیاں منانے کیلئے نکلی تھیں، لیکن کروز کے حادثےمیں ہلاک ہو گئیں۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دریائے نیل میں جس جہاز پر وہ سوار تھیں وہ ایک سیاحتی جہاز سے ٹکرا گیا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-28/1532706_114349_updates.jpg
امریکا: کم عمر طالب علم کو نامناسب میسجز بھیجنے پر خاتون ٹیچر گرفتار
تحقیقات کے دوران ٹیچر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 13 سالہ طالبعلم جو نجی اسکول میں آن لائن تعلیم حاصل کر رہا تھا کو پیغامات اور ایک تصویر بھیجی تھی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رپورٹ کے مطابق تصادم کے وقت روگیری اپنی کیبن میں گر گئیں اور ان کے پھیپھڑوں کو چوٹ پہنچ گئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے باوجود زندہ نہیں رکھا جا سکا۔
حادثے کے دوران متعدد مسافر دریا میں گر گئے اور جہاز کے 4 کیبین تباہ ہوگئے، جہازوں کے درمیان ہونے والے تصادم سے مسافروں میں خوف و ہراسپھیل گیا، متعدد مسافر پانی میں گر کر زخمی ہوئے۔
Pages:
[1]