slotcosino Publish time 2025-12-27 19:18:12

صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540890_50809_molanaa_updates.jpgفوٹو/ فیس بک

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی بنیاد پر زمین ہموار کیے بغیر صوبے بنانے کی سوچ غلط ہے۔ اگر صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں۔

رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکرات پر آمادگی کو مثبت قدم قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539965_084542_updates.jpg
پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری کے باوجود مولانا کہلانا پسند کروں گا: مولانا فضل الرحمٰن

فضل الرحمان نے کہا 26 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منطور ہوئی ہے متنازع بنانا درست نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی، جبر سے دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے۔ ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو اسے خوش آئند کہیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن قانون پر نہ وفاق اور نہ صوبوں میں عملدرآمد ہو رہا ہے، پاکستان میں صدارتی نظام ناکام ہو چکا ہے، اگر الیکشن میرٹ پر ہوتے تو مہنگائی اور استحصالی نظام نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اور حق کے لیے احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔
Pages: [1]
View full version: صوبے بنانے ہیں تو زمینی حقائق کو مدِنظر رکھ کر بنائے جائیں، مولانا فضل الرحمان