slotcosino Publish time 2025-12-27 19:54:47

ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، پاکستان پر وڈیروں، جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے۔

کراچی میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیمنے کہا کہ نام نہاد سیاست دان جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو قتل کر رہے ہیں، اپنی جماعتوں میں جمہوریت قائم نہ کرنے والے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526994_045645_updates.jpg
‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟ ارکان کی خرید و فروخت کرنے والےخود کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حافظ نعیم الرحماننے کہا کہ 20 فیصد لوگوں کے پاس 80 فیصد لوگوں کے وسائل ہیں، 20 فیصد لوگوں کا سب پر قبضہ ہے، پاکستان پر وڈیروں جاگیر داروں سرمایہ داروں کا کنسورشیم مسلط ہے، یہ کنسورشیم پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی بولی لگاتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس نظام سے نجات کے لیے طویل اور تیز جدوجہد ناگزیر ہے، قومی ایئر لائن جو کبھی فخر تھی آج زوال کی مثال بن چکی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ملک میں چند طاقتور مزید طاقتور ہوتے چلے جا رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان