سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے علیمہ خان سے معافی مانگ لی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540871_4299191_aleema_updates.jpgعلیمہ خان: فائل فوٹوسینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان سے معافی مانگ لی، انہوں نے علیمہ خان سے وائس میسج کے ذریعے معافی مانگی۔
قاضی انور نے کہا کہ علیمہ خان، آپ سے عزت کے ساتھ معافی مانگتا ہوں، میں نے غلط اطلاعات پر آپ کے متعلق الفاظ ادا کیے، جس پر شرمندہ ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520660_064758_updates.jpg
علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پولیس کی ٹیم لاہور روانہ
26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایڈووکیٹ قاضی انور نے کہا کہ میرے لیے علیمہ خان بہتر اور قابل احترام ہیں، بانی پی ٹی آئی میرے لیڈر ہیں، ان کی بہنوں کی شان میں گستاخی نہیں ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ قاضی انور نے گزشتہ دنوں صوبائی صدر انصاف لائر فورم اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، قاضی انور ایڈووکیٹ نے استعفیٰ کے بعد ایک نجی ٹاک شو میں علیمہ خان سے متعلق گفتگو کی تھی۔
قاضی انور نے کہا تھا کہ علیمہ خان کو پتا نہیں مجھ سے کیا مسئلہ ہے، علیمہ خان کے کہنے پر پی ٹی آئی قیادت نے میرے ساتھ برا سلوک کیا۔
Pages:
[1]