slotcosino Publish time 2025-12-27 19:54:52

اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر فلسطینی نمازی پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541411_7073162_News4_updates.jpg
اسکرین شاٹ

رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کے سڑک کنارے نماز پڑھتے فلسطینی شخص کو جان بوجھ کر گاڑی تلے روندنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو گزشتہ جمعرات کی ہے۔

ویڈیو میں کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کو سڑک کے کنارے نماز ادا کرتے فلسطینی شخص کو دانستاً گاڑی سے کچلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر لگنے سے فلسطینی شخص گر جاتا ہے جبکہ فوجی اہلکار چیخ کر اسے وہاں سے جانے کا اشارہ کرتا ہے۔

متاثرہ فلسطینی شخص کو حملے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

متاثرہ نوجوان کے والد مجدی ابو مخو کے مطابق ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے، فوجی اہلکار نے ان کے بیٹے پر مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539377_074825_updates.jpg
اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف

اسرائیل سے منسلک کمپنی کا شہریوں کو خفیہ طور پر غزہ سے نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے گئے حملے انتہائی پُرتشدد تھے جن میں 750 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر فلسطینی نمازی پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل