slotcosino Publish time 2025-12-27 19:57:11

بھارت: ڈارک ویب سے منسلک منشیات فروش نیٹ ورک گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540832_1849437_News7_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر حیدرآباد کی پولیس نے منشیات کا ایک نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 21 سالہ خاتون، اس کے بوائے فرینڈ اور دو دیگر افراد کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ اور مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔

گرفتار خاتون کی شناخت سشمیتھا دیوی کے نام سےہوئی ہے جو ایک سافٹ ویئر پروفیشنل ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں امیدی ایمانوئیل، جی سائی کمار اور تارکا لکشمی کانتھ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق امیدی خاتون کا بوائے فرینڈ اور اس کیس کا مرکزی ملزم ہے، دونوں مل کر منشیات کا کاروبار چلا رہے تھے۔

چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے متعدد اقسام کی لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ امیدی ایمانوئیل ڈارک ویب کے ذریعے منشیات منگواتا تھا اور اس کے لیے ٹور براؤزر کا استعمال کرتا تھا۔ ادائیگیاں کرپٹو کرنسی والٹس جیسے بائنانس اور ٹرسٹ والٹ کے ذریعے کی جاتی تھیں تاکہ مالی لین دین کو چھپایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق خاتون منشیات کے کاروبار اور مالی لین دین کی نگرانی کرتی تھی۔ وہ آن لائن ٹرانزیکشنز سنبھالتی اور امیدی کی غیر موجودگی میں منشیات کی تقسیم کا انتظام بھی کرتی تھی۔

چاروں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: ڈارک ویب سے منسلک منشیات فروش نیٹ ورک گرفتار