سارہ علی خان ’سنگل مدر‘ کے ہاتھوں پرورش پر کیا کہتی ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541433_1093980_Sara-and-mother_updates.jpgسارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ - فوٹو: فائلبالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی، اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم اور دلچسپ باتیں شیئر کی ہیں۔
سارہ علی خان نے بتایا ہے کہ اِن کے والدین کی علیحدگی کے بعد ان کی پرورش کس طرح ایک مضبوط ’اکیلی ماں‘ نے کی اور اس تجربے نے ان کی سوچ، عورت ہونے کے احساس اور خود اعتمادی کو غیرمعمولی بنا دیا ہے۔
سارہ علی خان نے اپنی پھوپھی اور اداکارہ سوہا علی خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں عورت کی طاقت کا تصور اپنی والدہ امریتا سنگھ سے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2019-04-14/628794_111722_sara-ali-khan-says-she-may-join-politics-in-future_updates.jpg
سارہ علی خان کی سیاست میں آمد متوقع
بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط عورت وہ ہوتی ہے جو اپنی آواز بلند کرنے سے نہ ڈرے اور اپنے حق کے لیے کھڑی ہو اور ان کی نظر میں ان کی والدہ ناقابلِ یقین صلاحیتیوں کی مالک خاتون ہیں جنہوں نے اکیلے اپنے دم پر اپنے بچوں کو پالا اور تربیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک مضبوط عورت وہ ہے جو اپنی بات کہنے سے خوفزدہ نہ ہو، آج معاشرہ پہلے سے بہتر ضرور ہوا ہے مگر اصل طاقت آپ کے اندر سے آتی ہے، خود کو آزادمحسوس کرنا، اپنے یقین کے ساتھ کھڑا ہونا اور اپنے لیے آواز اٹھانا ہی اصل طاقت ہے۔
سارہ نے اپنی والدہ کی تربیت کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کی آزادی ملی ہے، مجھے کبھی خاموش رہنا نہیں سکھایا گیا۔ میں نے گھر میں سوال کرنا اور اپنی رائے دینا ہمیشہ اپنا حق سمجھا گیا اور یہی مجھے سکھایا گیا ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سوال اٹھانے اور اپنی رائے کی سہولت حاصل نہیں ہوتی، اس لیے وہ لوگ قابلِ تعریف ہیں جو مشکل حالات کے باوجود اپنی آواز اور شخصیت قائم رکھتے ہیں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو جذباتی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537221_063226_updates.jpg
سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ کیسے تارا ستاریا کے قریب آئے؟
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ اداکار ویر پہاڑیہ کیسے اداکارہ تارا ستاریا کے قریب آئے؟ کیسے دونوں میں محبت ہوئی، انہوں نے یہ راز کھول دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ سیف علی خان اور سابق اداکارہ امریتا سنگھ نے 2004ء میں علیحدگی اختیار کی تھی۔
اس وقت اِن کی بیٹی سارہ علی خان کی عمر 9 سال جبکہ ان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی عمر 3 سال تھی۔
ابرہیم علی خان اور سارہ علی خان کی پرورش سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ، امریتا سنگھ نے اکیلے کی ہے۔
سیف علی خان نے 2012ء میں اداکارہ کرینہ کپور خان سے شادی کر لی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
Pages:
[1]