وجے ہزارے ٹرافی: ویرات کوہلی اور روہت شرما کی تنخواہیں سامنے آ گئیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541413_2471670_News6_updates.jpg---فائل فوٹوز
وجے ہزارے ٹرافی کو بھارت کے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ کا سب سے اہم ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی واپسی نے کرکٹ کے متوالوں کو خوش کر دیا ہے۔
ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں تاہم وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی آمدنی آئی پی ایل کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔
بی سی سی آئی نے 26-2025ء سیزن کے لیے وجے ہزارے ٹرافی کی تنخواہوں کو ایک منظم اور درجہ بندی کے نظام کے تحت رکھا ہے جو کھلاڑی کے تجربے پر مبنی ہے۔
وجے ہزارے ٹرافی 26-2025 کی تنخواہوں کا اسٹرکچر https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540638_115633_updates.jpg
کوہلی نے ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈی بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ورلڈ ریکار اپنے نام کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں تنخواہیں آئی پی ایل کی طرح نیلامی کے تحت طے نہیں ہوتیں بلکہ کھلاڑی کے کھیلے گئے لسٹ اے میچز کی تعداد کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔
سینئر کیٹیگری (40 سے زائد لسٹ اے میچز):
پلیئنگ الیون: 60 ہزار روپے فی میچ
ریزرو کھلاڑی: 30 ہزار روپے فی میچ
درمیانی کیٹیگری (21 سے 40 لسٹ اے میچز):
پلیئنگ الیون: 50 ہزار روپے فی میچ
ریزرو کھلاڑی: 25 ہزار روپے فی میچ
جونیئر کیٹیگری (0 سے 20 لسٹ اے میچز):
پلیئنگ الیون: 40 ہزار روپے فی میچ
ریزرو کھلاڑی: 20 ہزار روپے فی میچ
وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی اور ممبئی کی نمائندگی کرنے والے روہت شرما دونوں سینئر کیٹیگری میں آتے ہیں کیونکہ وہ 40 سے زائد لسٹ اے میچز کھیل چکے ہیں۔
اس وجہ سے انہیں فی میچ 60 ہزار روپے دیے جاتے ہیں جو کسی بھی دیگر ڈومیسٹک سینئر کھلاڑی کے برابر ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ان دونوں کھلاڑیوں کو ایک ون ڈے میچ کھیلنے پر تقریباً 6 لاکھ روپے ادا کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540547_020350_updates.jpg
’ویرات کوہلی کا وائٹ بال کپتانی دور مایوس کن رہا‘، ہربھجن سنگھ اور ٹام موڈی کا انکشاف
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے وائٹ بال کپتانی دور میں بھارتی ٹیم کو زیادہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنی چاہئیں تھیں، مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اضافی آمدنی کے ذرائع
بھارتی میڈیا کے مطابق وجے ہزارے ٹرافی میں کھلاڑیوں کی آمدنی صرف میچ فیس تک محدود نہیں ہوتی۔
اس کے علاوہ اِنہیں یومیہ الاؤنس، سفر، کھانے اور رہائش کے اخراجات، انعامی رقم، پرفارمنس بونس، مین آف دی میچ ایوارڈ ملنے پر عام طور پر 10 ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔
یوں اگرچہ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی فی میچ فیس 60 ہزار روپے ہے لیکن اچھی کارکردگی کی صورت میں وہ اس ٹورنامنٹ سے مزید آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
Pages:
[1]