slotcosino Publish time 2025-12-27 20:34:18

کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541455_1230119_10_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ ایم سی جی ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔

90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے، متعدد شائقین نے چوتھے روز کے لیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541410_113505_updates.jpg
انگلینڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں جیت لیا، آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست

ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو خود کار طریقے کے تحت ٹکس کے پیسے واپس ملیں گے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تیسرے روز 90 ہزار شائقین کی آمد متوقع تھی۔

واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو جانے کی وجہ سے میزبان بورڈ کو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔


ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے پہلے روز شائقین کا ریکارڈ قائم ہوا، 94 ہزار 199 افراد نے پہلے دن میچ دیکھا جبکہ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز 92 ہزار 45 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
Pages: [1]
View full version: کرکٹ آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ نے کتنا نقصان پہنچایا تفصیلات سامنے آ گئیں