لندن، ہیروئن فروخت کا جرم، خاتون کو 21 سال کی سزا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540619_6021961_UKPolice_updates.jpgبریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے ہیروئن بیچنے کے جرم میں خاتون کو 21 سال سے زائد قید کی سزا سنادی۔
گرفتاری کے وقت 2024ء میں سدرہ نوشین کے گھر سے ساڑھے 8 ملین پاؤنڈز مالیت کی 85 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔
استغاثہ کے مطابق ہیروئن کپڑوں میں چھپا کر بریڈفورڈ میں سدرہ کے گھر پہنچائی جاتی تھی، جہاں وہ ہیروئن کے 1،1 کلو کے پیکٹ تیار کرتی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمہ منظم جرائم گروپ کا حصہ تھی اور برطانیہ بھر میں ہیروئن فروخت کرتی تھی، اس کے بیرونِ ملک روابط کے ثبوت ملے۔
Pages:
[1]