ہانیہ اور عاصم کی شادی کی خبریں زیر گردش، اداکارہ کا مبہم بیان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541442_5478832_BNSA_updates.jpg— فائل فوٹوعالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف، شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ مشہور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ برس 2 معروف اداکارائیں پیا دیس سدھار جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے پیشِ نظر صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ان اداکاراؤں میں سے ایک ہانیہ عامر ہیں اور اداکارہ آئندہ برس عاصم اظہر سے شادی کرنے والی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541442_5183120_%DA%BE%DA%AF%D8%B3%D8%B7_updates.jpg
ہانیہ ان قیاس آرائیوں کی ایک وجہ گزشتہ برس کے آغاز میں عاصم اور میرب کی منگنی کا ختم ہونا اور حالیہ دنوں میں ہانیہ اور عاصم دونوں کی بڑھتی ہوئی قربتیں بھی ہے۔
اب حال ہی میں کرسمس کے موقع پر ہانیہ نے پوسٹ شیئر کی ہے جس کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ سنا ہے آپ شادی کرنے والی ہیں؟‘۔
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بھی یہی سنا ہے‘۔
Pages:
[1]