slotcosino Publish time 2025-12-27 21:15:29

لیبین آرمی چیف کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540571_9441713_libya_updates.jpg
فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

لیبین آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کے ترکیہ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے کا وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر مل گیا ہے۔

آرمی چیف الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد اچانک لاپتہ ہوگیا تھا، ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش کے بعد طیارہ تباہ ہوا، کئی گھنٹوں بعد طیارے کا ملبہ ملا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540546_115532_updates.jpg
لیبیا کے آرمی چیف کے طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا؟ ویڈیو منظر عام پر

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ ہوگیا۔ آرمی چیف کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے آخری لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

لیبیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ طیارے میں لیبیا کی بری افواج کے کمانڈر، ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر، چیف آف اسٹاف کے مشیر اور چیف آف اسٹاف آفس کے فوٹوگرافر بھی موجود تھے۔

دوسری جانب طیارے کو پیش آئے حادثے کے لمحات کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ان لمحات کو دیکھا جاسکتا ہے جب لیبیا کے آرمی چیف کو لے جانے والا نجی طیارہ ترکیہ کے ضلع ہایمانا میں حادثے کا شکار ہوا۔
Pages: [1]
View full version: لیبین آرمی چیف کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا