slotcosino Publish time 2025-12-27 21:15:31

فرانسیسی صدر کی رہائش گاہ سے قیمتی سامان چوری، ملازم گرفتار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540572_9441576_13_updates.jpgتصویر: بین الاقوامی میڈیا

فرانس کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیزی پیلس میں تعینات ایک ملازم کو ہزاروں یورو مالیت کے چاندی کے برتن اور سامان چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پیرس کے پراسیکیوٹر آفس کے مطابق اس مقدمے میں مجموعی طور پر تین افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی، جو اگلے سال عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایلیزی پیلس کے ہیڈ اسٹیورڈ نے چاندی کے قیمتی سامان کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، حکام کے مطابق نقصان کا تخمینہ 15 ہزار سے 40 ہزار یورو کے درمیان لگایا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران سیورے مینو فیکٹری جو ایلیزی پیلس کے بیشتر برتن اور فرنیچر فراہم کرتی ہے اس نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹس پر موجود کچھ اشیاء کو شناخت کیا، جو محل سے غائب تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-17/1510996_051723_updates.jpg
فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری

پیرس کے میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کا سونا چوری ہو گیا، فرانس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چور قیمتی سوناچرا کر لے گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایلیزی پیلس کے عملے سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش کاروں کو ایک ملازم پر شبہ ہوا، جس کے ریکارڈ سے یہ تاثر ملا کہ وہ آئندہ بھی چوری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملازم کا تعلق ایک ایسی کمپنی کی منیجر سے تھا جو آن لائن قیمتی اشیاء، خاص طور پر برتن کی فروخت میں مہارت رکھتی ہے۔

پولیس نے اسٹیورڈ کے ذاتی لاکر، گاڑی اور گھر سے تقریباً 100 اشیاء برآمد کیں اور اس کی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ چوری شدہ سامان کا ایک وصول کنندہ بھی شناخت کر لیا گیا ہے، برآمد ہونے والی تمام اشیاء ایلیزی پیلس کو واپس کر دی گئی ہیں۔

تینوں ملزمان پر قومی ورثے میں شامل منقولہ جائیداد کی مشترکہ چوری اور چوری شدہ سامان رکھنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان جرائم کی سزا 10 سال قید اور 1 لاکھ 50 ہزار یورو جرمانہ ہو سکتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: فرانسیسی صدر کی رہائش گاہ سے قیمتی سامان چوری، ملازم گرفتار