slotcosino Publish time 2025-12-27 21:51:59

ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے: امریکی جریدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540803_2943726_02_updates.jpg—فائل فوٹو

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا کہ ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، ٹی ٹی پی نے کے پی میں دہشت گرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے۔

دی جیو پالیٹکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت7 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ ایم 4، ایم 16رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے امریکی ہتھیار دہشت گردوں کی دسترس میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-20/1521261_104405_updates.jpg
ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں ہے، شواہد موجود ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیہ کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، معاہدے پر عمل درآمد کی بات ترکیہ میں ہوگی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی جریدے نے کہا کہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بیچے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ثابت کر چکا ہے افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے حملہ آور ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی ہے: امریکی جریدہ