slotcosino Publish time 2025-12-27 21:52:02

پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا: عظمیٰ بخاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540812_5947563_03_updates.jpg—فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا، اسمبلی نے اسے پاس کردیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی صوبے کی بہتری کے لیے کوئی بھی قانون سازی کرسکتی ہے، لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہو جاتا ہے۔ بیوہ، یتیم بچوں، بھائی بہن کی زمین پر قبضہ کر لیتا ہے، 75 سال سے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس سے عام آدمی کا بھلا ہو رہا ہے، لوگ سالہا سال کیس عدالتوں میں لڑتے تھے، سنوائی نہیں ہوتی تھی، ڈرا دھمکا کر چپ کرا دیا جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540233_073716_updates.jpg
غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کیساتھ کھڑی ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کے ساتھ کھڑی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صوبائی وزیر نے کہا کہ قبضہ مافیا بوگس دستاویزات کے ذریعے قبضہ کر لیتے ہیں، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہاں سے فیصلہ غلط آیا، ہم نے کیس صحیح پیش نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پالیسی کیا ہو گی، کیسے بنے گی، اس کا اختیار چیف ایگزیکٹیو اور اسمبلی کے پاس ہے، کسی بیوہ کو 40 سال بعد قبضہ ملا، کسی بہن کو 25 سال بعد قبضہ ملا۔ غریب لوگوں کے پاس وکیل کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا: عظمیٰ بخاری