slotcosino Publish time 2025-12-27 21:54:08

ایشیز سیریز: ایم سی جی میں شائقین کرکٹ کی آمد کا ریکارڈ بن گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541049_1806824_MCG_updates.jpgفوٹو: بشکریہ کرک انفو

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ایشیز سیریز باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز جاری ہے، آج کے میچ میں زیادہ شائقین کرکٹ کا میچ دیکھنے کا ریکارڈ بن گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نے 2015 کے ورلڈ کپ فائنل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540155_075456_updates.jpg
ایشیز سیریز، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر

کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہورہے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایم سی جی میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن 93 ہزار 442 افراد کرکٹ میچ دیکھنے آئے جبکہ 2015 کے ورلڈکپ فائنل میں 93 ہزار 13 شائقین کرکٹ میچ دیکھنے آئے تھے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی ٹیم 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
Pages: [1]
View full version: ایشیز سیریز: ایم سی جی میں شائقین کرکٹ کی آمد کا ریکارڈ بن گیا