slotcosino Publish time 2025-12-27 22:30:54

کرسمس ڈے کے رنگ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی بکھر گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540809_5489896_%D9%85%D8%B9%D9%86_updates.jpg

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آپشنل ٹریننگ کے موقع پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے کرسمس فیملی ڈے منایا گیا۔

اس موقع پر کرکٹرز اپنی فیملیز کے ساتھ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کرکٹرز نے ایم سی جی میں فیملیز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540155_075456_updates.jpg
ایشیز سیریز، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر

کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہورہے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کرسمس ڈے پر آپشنل ٹریننگ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے نیٹ شیئر کیا، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ ساتھ ساتھ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل روایتی طور پر آپشنل ٹریننگ سیشن ہوتا ہے جس میں کھلاڑی فیملیز کے ہمراہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: کرسمس ڈے کے رنگ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھی بکھر گئے