slotcosino Publish time 2025-12-27 22:30:55

سرفراز احمد انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھاتے رہے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540863_3454943_sarfraz_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد کے دوسری ٹیموں میں بھی چرچے ہونے لگے۔

سرفراز احمد انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کے بھی حوصلے بڑھاتے رہے، وہ یو اے ای کی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں گئے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539958_070727_updates.jpg
بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا، غیر اخلاقی تھا: سرفراز احمد

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے احمد حسین اور سمیر منہاس کی کارکردگی کا خصوصی ذکر کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

21 دسمبر کو دبئی میں ہونے والے بھارت کے خلاف فائنل میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539635_073540_updates.jpg
ایشیاکپ انڈر 19 میں شاندار فتح، سرفراز کے تجربے کا نتیجہ ہے، بابر اعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستان کی جیت کا کریڈٹ ٹیم کے ساتھ مینٹور سرفراز احمد کو بھی جاتا ہے۔

بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔
Pages: [1]
View full version: سرفراز احمد انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران دوسری ٹیموں کا بھی حوصلہ بڑھاتے رہے