بھارت: مسلمانوں کے سیکڑوں گھر مسمار، بے گھر افراد سخت سردی میں سڑک پر رہنے پر مجبور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541470_7738311_builfd_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیابھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں حکومت نے 200 سے زائد گھروں کو مسمار کردیا، جس کے باعث سینکڑوں مسلمان خاندان بے گھر ہوگئے۔
ریاستی حکومت کی جانب سےیہ انہدامی کارروائی رواں ہفتے کے آغاز میں 22 دسمبر کی صبح تقریباً 4 بجے فقیر کالونی اوروسیم لے آؤٹ (کوگیلو گاؤں) میں کی گئی، جس سے لگ بھگ 400 خاندان بے گھر ہو گئے۔
حکومت کی جانب سے یہ ظالمانہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب بنگلورو کو حالیہ برسوں کی شدید سردی کا سامنا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-26/1513945_110842_updates.jpg
بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی
پولیس نے انتہا پسندوں کے بجائے مسلمانوں کے خلاف ہی مقدمات درج کیے اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بھارتی میڈیا کے مطابقبنگلورو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ لمیٹڈکی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ہیوی مشینری اور سیکڑوں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ مکانات ایک جھیل کے قریب، اردو گورنمنٹ اسکول سے متصل سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-27/1465246_075010_updates.jpg
بھارت: پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے اور سوشل میڈیا پوسٹس کرنے پر متعدد مسلمان گرفتار
گرفتار افراد میں ایک ایم ایل اے کے علاوہ صحافی، طلبہ، وکیل اور ریٹائرڈ اساتذہ شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں سوشل میڈیا پر پہلگام واقعے پر سوالات اٹھانے پر کی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تاہم متاثرہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور پولیس نے زبردستی بے دخل کر دیا، جس کے باعث سیکڑوں افراد شدید سردی میں سڑکوں اور عارضی پناہ گاہوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بعض رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے اس علاقے میں مقیم تھے اور ان کے پاس آدھار کارڈ اور ووٹر آئی ڈی جیسی دستاویزات بھی موجود ہیں۔ بے دخل کیے گئے افراد میں اکثریت مہاجر مزدوروں کی ہے۔
Pages:
[1]