دھمکی یا حملوں سے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملے گا، بلال اظہر کیانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540632_6541195_BilalAzhar_updates.jpgوزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھمکی اور حملوں سے بھی کچھ حاصل نہیں کرسکی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بلال اظہر کیانی اور پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی نے گفتگو کی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے قومی ایشوز پر بات ہوسکتی ہے، تحریک انصاف دھمکی یا حملوں سے نہ پہلے کچھ حاصل کرسکی ہے نہ آگے کچھ حاصل کرسکے گی۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ حکومت بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے دے تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، حکومت سیاسی پختگی دکھائے۔
Pages:
[1]