افغانستان، بچوں میں غذائی قلت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540176_1913302_%DA%AF%DA%BE%D8%A7%D9%86_updates.jpgاقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ 70 لاکھ افراد بھوک و افلاس میں سردیاں گزار رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے۔ افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532034_025649_updates.jpg
افغانستان میں افغان عوام، غربت، بھوک و افلاس سے شدید انسانی بحران کا شکار ہیں: افغانی میڈیا
افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی کئی خاندان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، سردیوں میں بچے غیر موزوں کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران نے بھی افغان عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم میں محدود روزگار اور کمزور معیشت نے معاشی حالات تباہ کردیے ہیں۔
دوسری جانب افغان میڈیا ’آمو ٹی وی‘ کے مطابق سردیوں میں بچے غیر موزوں کپڑوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، افغانستان میں وسیع پیمانے پر غربت شہریوں کی مصیبت کو مزید بڑھا رہی ہے۔
Pages:
[1]