slotcosino Publish time 2025-12-27 23:49:08

بگ بیش ٹی20 لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ہرادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541474_9036382_BrisbenHeat_updates.jpg

بگ بیش ٹی20 لیگ میں شاہین آفریدی کی برسبین ہیٹ نے حسن علی کی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے ہرادیا۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ پر 179 رنز اسکور کیے، میکس برائنٹ نے 63 اور میٹ رنشا نے 33 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفرید ی نے 4 رنز اسکور کیے۔

میتھو شارٹ، پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور لیوک ووڈ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم آخری اوور میں 172رنز بناکر آؤٹ ہوئی اور 7 رنز سے میچ ہار گئی۔

میتھیو شارٹ نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی ہاتھ دکھائے اور 63 رنز بنائے، جیرسس واڈیا نے 34 رنز اسکور کیے، حسن علی نے ایک رن بنایا۔

زیویئر بارٹلیٹ نے 3، تھامس بالکن اور جیک ویلڈر متھ نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 اوورز میں 26 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

میچ کے دوران شاہین آفریدی پاؤں میں تکلیف کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے اور پھر بولنگ نہیں کی۔
Pages: [1]
View full version: بگ بیش ٹی20 لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو ہرادیا