slotcosino Publish time 2025-12-27 23:49:10

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541471_7934279_fo_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی اور اشتعال انگیز اقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات صومالیہ اور پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541158_083642_updates.jpg
جس ملک کو کسی نے تسلیم نہیں کیا، اسرائیل نے کرلیا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے آج اعلان کیا کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر سرکاری طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پاکستان نے عالمی برادری سے صومالیہ کی وحدت کیخلاف اقدامات مسترد کرنے کا مطالبہ کیا، پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد ریاستِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی مذمت