slotcosino Publish time 2025-12-27 23:49:10

پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق تقریر سے اظہارِ لاتعلقی کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541473_1834849_twt_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) برطانیہ نے احتجاجی جلسے میں فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہار لاتعلقی کا اپنا بیان ڈیلیٹ کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541135_044859_updates.jpg
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ٹی آئی برطانیہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ خاتون پارٹی کی عہدے دار بھی نہیں، خاتون کے خیالات، زبان، طرز گفتگو پارٹی کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔

تاہم یہ ٹوئٹ اب پی ٹی آئی یوکے نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے گزشتہ روز برطانوی حکومت کو خط لکھ کر اس کی سر زمین سے پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

حکومتِ پاکستان نے برطانوی حکومت سے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے برطانوی ہوم آفس کو خط لکھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541156_082421_updates.jpg
وزارت خارجہ کے ڈیمارش پر ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا ردعمل

ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ مواد برطانوی پولیس کی جانب سے قانون کے مطابق جانچا جائے گا، قانون شکنی کا مواد سامنے آنے پر فوجداری تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے لکھے گئے خط کے مطابق پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایسی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں آرمی چیف کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ مواد نہ بیان بازی اور نہ ہی سیاسی ہے، یہ واضح طور پر اقوامِ متحدہ کے رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر اُکساتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک پلیٹ فارمز سے مسلسل انتشار اور تشدد کی کالز دی جارہی ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ قتل اور تشدد کی کالز دینے والوں کو شناخت اور تحقیقات کر کے ان افراد کے خلاف مقدمہ چلائے۔
Pages: [1]
View full version: پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق تقریر سے اظہارِ لاتعلقی کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا