’بڑے آدمی ہیں، سنبھال لیں گے‘ ایپسٹین فائلز میں بل کلنٹن کی تصاویر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردِعمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540158_5945451_News1_updates.jpgکولاج بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری کی جانے والی متنازع فائلز پر پہلی بار ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو بے گناہ لوگ ایپسٹین سے ملے، ان کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے نجی کلب مارالاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین کا معاملہ ری پبلکن پارٹی کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ سارا معاملہ اِن کی جماعت کی بڑی کامیابیوں سے دھیان ہٹانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں بل کلنٹن کو پسند کرتا ہوں، میرے اِن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ مجھے افسوس ہے کہ ان کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539859_104409_updates.jpg
ایپسٹین فائلز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہٹانے پر شدید ردعمل: تصویر دوبارہ شامل کردی گئی
امریکی محکمۂ انصاف نے جیفری ایپسٹین سے متعلق حال ہی میں جاری کی گئی فائلز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر دوبارہ شامل کر دی ہے۔ یہ تصویر عارضی طور پر ہٹا دی گئی تھی جس کے سبب سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی بھی تصاویر سامنے آئی ہیں، اس وقت تقریباً ہر کوئی ایپسٹین کے ساتھ میل جول رکھتا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تصاویر کے اجراء کو ’ایک برا عمل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کلنٹن ایک مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، وہ اس صورتحال کو سنبھال سکتے ہیں، ایسی تصاویر دیگر باعزت افراد کی بھی سامنے آ سکتی ہیں جو برسوں پہلے محض کسی تقریب میں ایپسٹین سے ملے تھے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بینکرز، وکلاء اور دیگر معزز لوگ صرف ایک تصویر کے سبب بھی بدنام ہو سکتے ہیں، حالانکہ ان کا ایپسٹین کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ اس بات پر ناراض ہیں کہ ایسی تصاویر جاری کی جا رہی ہیں جن سے بے گناہ افراد کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-20/1539229_031242_updates.jpg
سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس کا ریکارڈ جاری
امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنا شروع کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے جمعے کے روز سے ایپسٹین کیس سے متعلق فائلز اور تصاویر جاری کرنا شروع کی ہیں جن کے پہلے مجموعے میں سابق صدر بل کلنٹن کی تصاویر نمایاں طور پر شامل ہیں۔
پس منظر
جیفری ایپسٹین ایک امیر ترین اور بااثر امریکی شخص تھا جو کم سن لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار ہوا، وہ 2019ء میں نیویارک کی جیل میں مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا جسے سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔
Pages:
[1]