پاکستان کبڈی فیڈریشن کا بیرون ملک کھیلنے والوں کیلئے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540182_1250994_04_updates.jpg—فائل فوٹوپاکستان کبڈی فیڈریشن نے بیرون ملک کھیلنے والوں کے لیے سخت پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو فیڈریشن کا این او سی لینے کا پابند بنایا جائے گا، این او سی لازمی قرار دینے کے لیے فیڈریشن حکومت سے بھی بات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے بیرون ملک کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بیرون ملک کھیلنے کے لیے ایک طریقہ کار کے مطابق ہی کھلاڑی جا سکیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538695_110941_updates.jpg
پاکستانی کبڈی کھلاڑی کے بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے واقعے پر ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے کہا کہ چئیرمین چوہدری شافع حسین نے 27 دسمبر کو اجلاس طلب کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہفتے کو لاہور میں اجلاس شیڈول ہے۔ اجلاس میں بیرون ملک کھیلنے والے کھلاڑیوں کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔
جنرل کونسل کے اجلاس میں عبیداللّٰہ راجپوت کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔
واضح رہے کہ عبید اللّٰہ راجپوت کی بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیلنے اور شرٹ پہننے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
عبید اللّٰہ راجپوت نے اسے غلط فہمی قرار دیتے ہوئے معذرت کی تھی، عبید اللّٰہ راجپوت جیسے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، فیڈریشن نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
Pages:
[1]