اتر پردیش: خاتون کا عاشق کیساتھ مل کر شوہر کا قتل، لاش کے ٹکڑے نالے اور گنگا دریا میں پھینک دیے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540163_7035664_News2_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو پہلے قتل اور بعد ازاں اس کی لاش کے ٹکرے نالی اور گنگا دریا میں بہانے والی خاتون کو ملزم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت روبی اور گورَو کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 20 دسمبر کو گرفتار کیا گیا۔
روبی نے 18 نومبر کو اپنے شوہر راہول کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ لاپتہ ہے۔
15 دسمبر کو پولیس کو اس کے گھر کے پاس موجود نالے سے ایک مسخ شدہ لاش ملی تھی جس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں غائب تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قریبی تھانوں میں درج گمشدگی کی رپورٹس اور تکنیکی جانچ سے پتہ چلا کہ راہول کا موبائل فون 18 نومبر سے بند تھا۔ اس کے بعد پولیس کو روبی پر شک ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538723_122211_updates.jpg
بھارت: والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں پھینک دیں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک انجینئر نے اپنے والدین کو قتل کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے کر کے دریا میں پھینک دیے۔ پولیس نے ملزم امبیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پوچھ گچھ کے دوران روبی نے اعتراف کر لیا کہ اس نے اپنے عاشق گورَو کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق راہول نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو ایک ساتھ دیکھ لیا تھا جس کے بعد ملزمان نے اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کی بیوی اور ملزم نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ پہلے اِنہوں نے راہول کو قتل کیا، پھر اس کی لاش کو گرائنڈر کی مدد سے ٹکڑوں میں کاٹا، لاش کا ایک حصہ نالے میں پھینکا جبکہ باقی حصے راج گھاٹ لے جا کر دریائے گنگا میں بہا دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا ہے، کیس کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Pages:
[1]