slotcosino Publish time 2025-12-27 23:51:07

بھارت:بیوی کا شوہر کی باتھ روم میں اچانک موت کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540165_8189286_News3_updates.jpg
---فائل فوٹو

بھارتی شہر حیدرآباد میں بیوی کی جانب سے شوہر کی باتھ روم میں اچانک موت کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ شخص کے بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا ہے، اس کی 36 سالہ بیوی، 22 سالہ آشنا اور ایک تیسرے ملزم نے مل کر مقتول کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا۔ ملزمہ کا ایک مزدور کے ساتھ ناجائز تعلق تھا جس کا شوہر کو معلوم تھا۔ اسی بات پر شوہر اور بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق بیوی نے شوہر کے قتل کے بعد رشتے داروں کو گمراہ کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کو دل کا دورہ پڑا ہے، اس نے پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی کہ شوہر باتھ روم میں بے ہوش حالت میں ملا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540163_093847_updates.jpg
اتر پردیش: خاتون کا عاشق کیساتھ مل کر شوہر کا قتل، لاش کے ٹکڑے نالے اور گنگا دریا میں پھینک دیے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو پہلے قتل اور بعد ازاں اس کی لاش کے ٹکرے نالی اور گنگا دریا میں بہانے والی خاتون کو ملزم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تحقیقات کے دوران پولیس کو لاش پر مشتبہ زخم نظر آئے جن میں گال اور گردن پر چوٹوں کے نشانات شامل تھے۔ اس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر بیوی سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں بتایا ہے کہ11 دسمبر کو جب مقتول کام سے گھر واپس آیا تو اس کی بیوی، عاشق اور اس کے دوست نے مل کر مقتول پر پہلے تشدد کیا اور بعد ازاں اس کے آشنا نے دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر اس کا قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ملزمان نے لاش کے کپڑے تبدیل کیے اور ثبوت مٹانے کے لیے استعمال شدہ اشیاء کو بھی ٹھکانے لگا دیا جنہیں برآمد کر لیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت:بیوی کا شوہر کی باتھ روم میں اچانک موت کا رچایا گیا ڈرامہ بے نقاب