slotcosino Publish time 2025-12-28 00:29:07

افغانستان کا اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540161_1486550_02_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ افغانستان پریمیئر لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع کیے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-10-21/566132_070829_afghan-premier-league-final-will-played-today_updates.jpg
افغانستان پریمیئر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

افغانستان پریمیئر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چیئرمین اے سی بی میر واعظ اشرف نے دبئی میں ہفتے کے روز لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ ہمارے کرکٹ کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، نئی نسل کو متاثر کرے گی اور افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔

یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل 2018 کے اوائل میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا، تاہم اس لیگ کا صرف ایک ہی سیزن کھیلا گیا تھا۔

اس ایڈیشن میں کرس گیل، برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی، لیکن فیس کی ادائیگیوں کے مسائل اور لیگ کی شفافیت سے متعلق خدشات کے باعث اسے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان ہر سال جولائی سے اگست کے دوران اپنی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ شپگیزہ کرکٹ لیگ بھی منعقد کرتا ہے، جس میں 5 ملکی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان کا اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان