امریکا کا سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540073_3240834_trump_updates.jpgفائل فوٹوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سو گنا زیادہ طاقتور ٹرمپ کلاس بحری جہاز بنانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے۔
فلوریڈا میں وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی جہاز بنائے، یہ پرانے آئیوا کلاس جہازوں سے سو گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ بحریہ کے جہاز المونیم کے بجائے اسٹیل سے بنائے جارہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہوکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنا رہے ہیں، 15 آبدوزیں بنائی جارہی ہیں۔بحریہ کا ہیڈکوارٹر بھی بہتر کیا جارہا ہے۔ چین، روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوف زدہ کردیں گے، ایک دو سال پہلےجو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کی، اور پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کا بھی ذکر کیا۔
اس موقع پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزور قوت امن قائم کررہے ہیں۔
امریکی وزیر بحریہ جان فیلن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کلاس لڑاکا جہاز بنائے جارہے ہیں۔
Pages:
[1]