slotcosino Publish time 2025-12-28 00:29:09

حد سے زیادہ شراب نوشی پر انگلینڈ کے کرکٹرز کیخلاف تحقیقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540166_9146521_%D9%81%DA%A9%D9%81%DA%A9_updates.jpg
فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے پر مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کوئنز لینڈ میں چھٹیاں منائیں، جہاں کھلاڑیوں کی تفریحی ساحلی مقام نوسا میں حد سے زیادہ شراب پینے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540155_075456_updates.jpg
ایشیز سیریز، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر

کرکٹ آسٹریلیا نے 26 دسمبر سے شروع ہورہے ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کپتان پیٹ کمنز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اصل صورتحال کیا ہے، اگر کھلاڑیوں نے حد سے زیادہ الکوحل پی ہے تو ضرور اس معاملے کو دیکھیں گے۔

راب کی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے زیادہ الکوحل پینے کی کسی طور پر توقع نہیں کی جا سکتی، انگلینڈ کے کھلاڑی بڑا اچھا رویہ رکھتے ہیں اور میں نے چھٹیوں کے دوران بھی ایسے ہی رویے کا سنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کے رویے اور الکوحل پینے کے بارے میں پڑھا ہے، اگر ایسا ہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے، ہم نوسا ٹرپ کے خلاف نہیں۔

راب کی نے برینڈن میکلم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے کوچ ہیں، انکا ٹیسٹ کا ریکارڈ اچھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: حد سے زیادہ شراب نوشی پر انگلینڈ کے کرکٹرز کیخلاف تحقیقات