slotcosino Publish time 2025-12-28 00:30:11

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیر واپس بُلا لیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539985_3749768_President-Trump-new-photo_updates.jpg
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلا لیا۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔

کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر بنائیں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیر واپس بُلا لیے