جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کو اپنا ہیرو قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517192_1109244_6_updates.jpgفائل فوٹوز
نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ویڈنزڈے سے شہرت حاصل کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔
پیرس میں منعقدہ تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جینا اورٹیگا نے فلسطینیوں کی ہمت، استقامت اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں فلسطین کے لوگوں کو اپنے ہیروز سمجھتی ہوں، وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے، میں چاہتی ہوں کہ ان کی آوازیں مزید سنی جائیں، ان کی جدوجہد قابلِ تعریف اور اہم ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ 21 سالہ اداکارہ نے فلسطین کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-08/1498810_020441_updates.jpg
ویڈنزڈے سیریز کی مشہور اداکارہ نے سرجری کروالی؟
پیرس میں ہونے والی تقریب میں ان کے چہرے کی ساخت میں نمایاں فرق محسوس کیا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گزشتہ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم سے متعلق پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔
جینا اورٹیگا کی مسلسل فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھانے پر دنیا بھر کے مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 زخمی ہوچکے ہیں۔
Pages:
[1]