بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا، غیر اخلاقی تھا: سرفراز احمد
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ بالکل اچھا نہیں تھا، غیر اخلاقی تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ جیت کا جشن منایا، بھارتی کھلاڑیوں نے جو کیا وہ ان کا ذاتی فعل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539943_052023_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لےی 1 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے احمد حسین اور سمیر منہاس کی کارکردگی کا خصوصی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ احمد حسین کی اننگز سمیر منہاس جتنی ہی اہمیت کی حامل تھی، جیت کے لیے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے بہت محنت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539651_095743_updates.jpg
میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللّٰہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، سرفراز احمد
سرفراز احمد نے کہا کہ سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی رہنمائی کی اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کوچ شاہد انور نے کہا کہ وطن روانہ ہونے سے پہلے صرف ٹرافی اور شائقینِ کرکٹ کا دل جیتنا ہدف تھا۔
ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا، کسی کھلاڑی کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا۔
پلیئر آف دی فائنل سمیر منہاس نے کہا کہ میں نے نیچرل کھیل پر توجہ دی اور منیجمنٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
Pages:
[1]