slotcosino Publish time 2025-12-28 01:09:06

ناسا کا چاند پر اترنے کا دعویٰ جعلی ہے: کم کارڈیشین کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-26/1541052_8123020_%D8%A8%D9%86%D8%B3%D8%B7_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکی سوشلائٹ اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اور ناسا نے 1969 میں چاند پر اترنے کا واقعہ جعلی طور پر پیش کیا تھا۔

45 سالہ کم کارڈیشین کے دعوے نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، متنازع بیان پر انہیں سخت تنقید کا بھی سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم کارڈیشین نے یہ دعویٰ ٹک ٹاک پر گردش کرنے والی ویڈیوز کی بنیاد پر کیا ہے، جن میں اپالو مشن کے خلا باز اور چاند پر پہلا قدم رکھنے والے افراد میں شامل بز ایلڈرِن کو اس طرح پیش کیا گیا ہے جیسے وہ چاند پر اترنے کی تردید کر رہے ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-12-26/1303389_101620_updates.jpg
کم کارڈیشین کیجانب سے غزہ کے شہدا کی تضحیک پر صارفین سیخ پا

امریکا کی رئیلٹی اسٹار اور اداکارہ کم کارڈیشین نے کرسمس کے موقع پر غزہ کے مظلوموں و شہدا کی تضحیک کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کم کارڈیشین کے مطابق میں نے بز ایلڈرِن کی چند ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ہوا ہی نہیں۔ وہ اب انٹرویوز میں یہ بات بار بار کہتے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی نہیں ہوا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم چاند پر گئے تھے۔ میرے خیال میں یہ سب جعلی تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ مجھے کچھ بھی کہیں، لیکن وہ خود ٹک ٹاک پر جائیں اور ان ویڈیوز کو دیکھ لیں۔

کم کارڈیشین کو ان کے متنازع بیانات کے سبب سوشل میڈیا صارفین اور ماہرین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ناسا کے چاند مشن کو دنیا بھر میں تاریخی طور پر تسلیم شدہ حقیقت قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بز ایلڈرِن سے ایک لڑکی سوال کرتی ہے کہ سب سے خوفناک لمحہ کون سا تھا؟ جس پر ایلڈرن جواب دیتے ہیں کہ کوئی خوفناک لمحہ نہیں تھا، کیونکہ یہ ہوا ہی نہیں۔

تاہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متعدد ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ بز ایلڈرِن چاند پر اترنے کی تردید نہیں کر رہے تھے، بلکہ وہ یہ واضح کر رہے تھے کہ اپنے تاریخی سفر کے دوران انہیں کسی قسم کا کوئی ’خوفناک‘ لمحہ پیش نہیں آیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ناسا کا چاند پر اترنے کا دعویٰ جعلی ہے: کم کارڈیشین کا دعویٰ