وزیراعظم شہباز شریف کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 1 کروڑ روپے انعام دینےکا اعلان کر دیا۔
بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپسی پہنچ گئی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم کو استقبالیہ دیا، کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا اور بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539651_095743_updates.jpg
میں کچھ نہیں کرتا، یہ سب اللّٰہ کا کرم ہے، سب نے محنت کی اور نتیجہ سب کے سامنے ہے، سرفراز احمد
سرفراز احمد نے کہا کہ سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی رہنمائی کی اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیرٍ اعظم شہباز شریف نے 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے مخالف کو وہ شکست دی ہے جو وہ سوچ نہیں سکتا تھا، بھارت کے خلاف جیت بہت بڑی فتح ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیم اسٹاف کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539642_090407_updates.jpg
انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیوں کی تمام ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیرِ اعظم نے کہا کہ فائنل میں ٹیم نے جس جوش و جذبے سے میدان میں فائٹ کی اس کی مثال نہیں ملتی، تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے، امید ہے یہی ٹیم بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی۔
کھلاڑیوں نے بھرپور عزت افزائی پر وزیرِ اعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کھلاڑیوں نے محنت کی، کوچز نے کھلاڑیوں پر محنت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے روایتی حریف کو191رنز بڑے مارجن سے ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایشیا کپ انڈر 19مینز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا۔
Pages:
[1]