slotcosino Publish time 2025-12-28 01:46:04

سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے کی جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541483_1265821_anya_updates.jpgفوٹوز/ انسٹاگرام

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے سے بیٹی بننے والی انایا بنگر نے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنی پہلی سالگرہ خاندان کے ہمراہ منائی۔

گزشتہ سال نومبر میں 23 سالہ آریان نے جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نیا نام انایا رکھا تھا، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-11/1409999_051458_updates.jpg
سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کے بیٹے نے جنس تبدیل کروالی

انیا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کی مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انایا بنگر نے جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ منائی، سالگرہ ان کی کامیابیوں اور خود اعتمادی کی خوبصورت علامت بن گئی، انایا نے یہ دن اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزارا۔

انایا بنگر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

بھارتی سابق کرکٹر کی بیٹی نے تقریب کی مزید جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات شامل تھے۔

ان کی سالگرہ میں والد سنجے بنگر بھی موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اس موقع کی ایک خاص بات ان کے والد سنجے بنگر کی غیر متزلزل حمایت بھی رہی۔ سنجے بنگر بھارتی کرکٹ کا ایک معروف نام ہیں، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 12 ٹیسٹ اور 15 ون ڈے میچز کھیلے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-19/1462485_104855_updates.jpg
سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے کے جنس تبدیل کروانے کے بعد معروف کرکٹرز پر ہراسانی کے الزامات

سابق بھارتی کرکٹر، کوچ و کمنٹیٹر سنجے بانگر کی جنس تبدیل کروا کر بیٹے آریان سے عنایہ بانگر بن جانے والی بیٹی نے متعدد کرکٹرز پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وہ بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں، جبکہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی کوچنگ بھی کی۔

زمبابوے کے دورے پر بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے اور آئی پی ایل 2024 کے آغاز میں پنجاب کنگز کے ہیڈ آف کرکٹ ڈویلپمنٹ بھی رہے۔
Pages: [1]
View full version: سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے کی جنس تبدیل کروانے کے بعد پہلی سالگرہ