slotcosino Publish time 2025-12-28 01:48:08

59 گول کا سنگِ میل، ایمباپے کا رونالڈو کو خراجِ تحسین

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539854_9863441_3_updates.jpgفائل فوٹوز

فرانسیسی فٹبال اسٹار کیلیان ایمباپے نے ریال میڈرڈ کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، وہ ایک کیلنڈر سال میں 59 گول کرنے کے رونالڈو کے تاریخی کلب ریکارڈ کے برابر پہنچ گئے ہیں۔

حال ہی میں 27 برس کے ہونے والے ایمباپے نے سانتیاگو برنابیو میں سیویلہ کے خلاف میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی گول اسکور کر کے ریال میڈرڈ کو فتح دلوائی۔

اس گول کے ساتھ ہی وہ ایک ہی کیلنڈر سال میں ریال میڈرڈ کے لیے 59 گول کرنے میں کامیاب ہو گئے، جو اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کا منفرد اعزاز تھا۔

اس تاریخی لمحے کو مناتے ہوئے ایمباپے نے میدان میں رونالڈو کی مشہور سیوو سیلیبریشن دہرائی اور بعد ازاں اپنے بچپن کے آئیڈیل کے لیے جذباتی الفاظ کہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-12/1527844_105328_updates.jpg
2026 فٹبال ورلڈکپ میرا آخری ہوگا: کرسٹیانو رونالڈو کا اعلان

40 سالہ اسٹار فٹبالر جنہوں نے کلب اور بین الاقوامی سطح پر 950 سے زائد گولز اسکور کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک یا دو سال کے اندر فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ہسپانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمباپے نے کہا کہ یہ ناقابلِ یقین ہے کہ اپنے پہلے مکمل سال میں وہ کر سکا جو کرسٹیانو نے کیا، وہ میرے آئیڈیل ہیں اور ریال میڈرڈ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑی ہیں، یہ سیلیبریشن ان ہی کے لیے تھی، میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ ہمیشہ مجھ سے اچھا رویہ رکھتے ہیں اور میڈرڈ میں ایڈجسٹ ہونے میں میری مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج میں یہ خوشی ان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا تھا، میرے ان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں، اب وہ میرے دوست بھی ہیں، میں انہیں اور تمام میڈرڈ کے مداحوں کو نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور سب کو کرسمس اور نئے سال کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔
Pages: [1]
View full version: 59 گول کا سنگِ میل، ایمباپے کا رونالڈو کو خراجِ تحسین