رشتے سے انکار جرم بن گیا، بیٹی نے آشنا کے ہاتھوں باپ کو قتل کروادیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539897_1135036_News8_updates.jpgبھارتی ریاست گجرات میں ایک 17 سالہ لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں اپنے ہی والد کو قتل کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے اپنے والد کو نیند کی گولیاں دے کر بےہوش کیا اور پھر اس کے بوائے فرینڈ نے دوست کے ساتھ مل چاقو کے وار کر کے لڑکی کے والد کو قتل کردیا جبکہ لڑکی یہ منظر کھڑکی سے دیکھتی رہی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت شانا چاوڑا کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی بیٹی کے رشتے کے سخت خلاف تھا۔ لڑکی اور اس کا 24 سالہ بوائے فرینڈ رنجیت گجیندر رواں سال جولائی میں گھر سے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد والد نے رنجیت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538367_023653_updates.jpg
امریکا: بھارتی شخص نے باپ کو ہتھوڑے سے ہلاک کر دیا
امریکا میں 28 سالہ بھارتی نژاد نوجوان نے اپنے 67 سالہ والد کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا۔ ملزم ابھجیت پٹیل پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
رنجیت کو جولائی میں گرفتار کرنے بعد اگست میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ نے والد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
16 دسمبر کو لڑکی اپنے والدین کو نشہ آور دوا دینے کی کوشش میں ناکام رہی تاہم 18 دسمبر کی رات لڑکی نے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا دیں، جب لڑکی کا والد بے ہوش ہو گیا تو رنجیت اور اس کا دوست کمرے میں داخل ہوا اور چاقو سے متعدد وار کر کے اسے قتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کھڑکی سے اپنے والد کے قتل کا ہولناک منظر دیکھتی رہی تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ اس کے اور اس کے بوائے فرینڈ کے خلاف کوئی ’رکاوٹ‘ باقی نہیں بچی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے رنجیت اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نابالغ لڑکی کو چائلڈ پروٹیکشن ہوم بھیج دیا ہے۔
Pages:
[1]