slotcosino Publish time 2025-12-28 02:24:56

تیسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-22/1539846_7992817_01_updates.jpgفوٹو: کرک انفو

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے ہرادیا۔ میزبان ٹیم نے 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 462 رنز کا ہدف دیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے برینڈن کنگ نے 67 اور جان کیمپبل نے 16 رنز بنائے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539586_092937_updates.jpg
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا غیر معمولی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ڈیون کانوے نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ریکارڈ قائم کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے 5 اور اعجاز پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 575 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ اور دوسری اننگز 306 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 420 رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے پلیئر آف دی میچ اور جیکب ڈفی پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
Pages: [1]
View full version: تیسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 323 رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے جیت لی