’فرینڈز‘ کے معروف اداکار کینسر کے باعث چل بسے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540831_796899_6_updates.jpgفائل فوٹومشہور امریکی کامیڈی اداکار پیٹ فن 60 برس کی عمر میں چل بسے۔
امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ کے مطابق پیٹ فن کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق پیٹ فن کو 2022 میں کینسر کے خلاف جدوجہد کے بعد وقتی طور پر صحت یاب قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ مرض دوبارہ لوٹ آیا اور جسم کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-04/1487318_114452_updates.jpg
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن چل بسے
پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ (cardiac arrest) بنی اور کسی قسم کی مشتبہ کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پیٹ فن کو خاص طور پر اے بی سی کے مقبول سٹ کام ’دی مڈل‘ میں بل نورووڈ کے کردار کے لیے یاد رکھا جائے گا، جو انہوں نے 2011 سے 2018 تک ادا کیا، پیٹ فن کی پیدائش ایوانسٹن، الینوائے میں ہوئی۔
پیٹ فن نے مرفی براؤن، سین فیلڈ اور دیگر مشہور شوز میں بھی اداکاری کی، سال 2000 میں انہوں نے فرینڈز کی دو اقساط میں مونیکا (کورٹنی کاکس) کے بوائے فرینڈ ڈاکٹر راجر کا کردار نبھایا، جو ناظرین کو آج بھی یاد ہے۔
Pages:
[1]