شہریار زیدی نے نیّرہ نور سے ملاقات کی یادیں شیئر کردیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540841_3275318_8_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کے سینئر اداکار شہریار زیدی نے اہلیہ اور لیجنڈ گلوکارہ نیّرہ نور سے ملاقات کی یادیں شیئر کردیں۔
شہریار زیدی ہمیشہ اپنی سادہ زندگی اور فطری اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔ پانچ دہائیوں پر محیط شوبز کیریئر میں ان کے تمام کردار ہمیشہ دل کو چھو لینے والے اور قدرتی لگتے ہیں۔
شہریار زیدی معروف پاکستانی گلوکارہ اور لیجنڈ نیّرہ نور کے شوہر بھی تھے، حال ہی میں وہ ایک شو کے مہمان بنے اور اپنی خوبصورت اور ہونہار بیوی کے بارے میں دل کھول کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میں طالب علمی کے دوران بہت پراعتماد تھا اور ہمیشہ کالج میں قیادت کرتا تھا، ایک موقع پر کالج میں موسیقی کے شو کے لیے کئی طلباء آئے اور نیّرہ نور بھی ان میں شامل تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-08-30/1129963_073204_updates.jpg
نیرہ میری دوست تھی، ہماری موسیقی کا ذوق ایک جیسا تھا، شہریار زیدی
آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی کی جانب سے بلبل پاکستان اور معروف گلوکارہhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہریار زیدی نے کہا کہ میں نے پہلے ان کو موسیقی کے لیے نوٹ کیا اور بعد میں ان کی شخصیت کی وجہ سے ان کی طرف متوجہ ہوا، یوں ہم دونوں ایک ایسا طاقتور جوڑا بن گئے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اداکار نے اپنی بیوی کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ نیّرہ نور ایک بے مثال گلوکارہ تھیں، غالباً وہ بہترین گلوکارہ تھیں جو لتا منگیشکر کے گانے گاتی تھیں، ان کی فنی مہارت لاجواب تھی اور عوام نے شاید ہی وہ گانے سنے ہوں جو وہ اپنے گھر میں گاتی تھیں۔
واضح رہے کہ لیجنڈ گلوکارہ نیّرہ نور 20 اگست 2022 کو کراچی میں انتقال کرگئیں تھیں۔
Pages:
[1]