ایشیا کپ جیت لیا اب ورلڈ کپ جیتنا ہے، کپتان فرحان یوسف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539655_6226855_Farhan_updates.jpgپاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیت لیا اب زمبابوے میں 3 ملکی سیریز جیتنی ہے اور پھر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے فرحان یوسف نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیتا، ٹاس ہار کر افسوس ہوا مگر پھر بیٹنگ کی دعوت ملی تو خوشی ہوئی کیونکہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھا لگ رہا تھا اور پھر جو پلان بنایا تھا، اسی پر عمل کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-21/1539642_090407_updates.jpg
انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کہ کھلاڑیوں کی تمام ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فرحان یوسف نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے تو اعتماد ہوا مگر بالرز سے کہا کہ ٹارگٹ 250 سمجھ کر جارحانہ بالنگ کرنی ہے اور بالرز نے یہی ذہن میں رکھ کر بولنگ کی اور وکٹیں لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی شائقین کی موجودگی میں فائنل کھیلا جس سے لطف دوبالا ہوگیا۔
Pages:
[1]