slotcosino Publish time 2025-10-14 11:48:02

موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519381_6822031_DANGUE_updates.jpg
فائل فوٹو

موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، پشاور کے قریب مردان میں ڈینگی سے 2 افراد انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق مردان میں اب تک 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں بھی ڈینگی کے321 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔
Pages: [1]
View full version: موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ