slotcosino Publish time 2025-12-28 03:04:00

’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل میں چوتھے کردار کا اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-25/1540814_1189061_4_updates.jpgفائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور اور یادگار فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل سے متعلق ایک بڑی اور دلچسپ پیش رفت سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق فلم سازوں نے سیکوئل کے لیے عارضی طور پر ’فور ایڈیٹس‘ کا ورکنگ ٹائٹل منتخب کر لیا ہے، جس میں مستقبل میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت اسکرپٹ کو عارضی عنوان ’فور ایڈیٹس‘ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، اگرچہ یہ نام حتمی نہیں، لیکن فلم ساز اس مشہور فرنچائز کو اصل تین کرداروں سے آگے بڑھاتے ہوئے ایک چوتھا مرکزی کردار متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم کے لیے ایک بڑے سپر اسٹار کی تلاش جاری ہے، جو ’چوتھا ایڈیٹ‘ بن کر کہانی کا حصہ بنے گا، اس نئے کردار کو شامل کرنے کے لیے کہانی میں خاص اور مضبوط عناصر شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ فلم پہلی قسط سے جڑی بھی رہے اور ناظرین کو کچھ نیا بھی پیش کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535894_122223_updates.jpg
بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تیاریاں شروع

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے نئی فلم کی اسکرپٹ فائنل کر لی ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں ہے جبکہ شوٹنگ کا آغاز 2026 میں متوقع ہے، سیکوئل کی کہانی وہیں سے آگے بڑھے گی جہاں پہلی فلم ختم ہوئی تھی، تاہم یہ محض ایک سادہ تسلسل نہیں ہوگا بلکہ اس میں نئے موڑ اور کردار شامل کیے جائیں گے۔

’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی ہدایت کاری ایک بار پھر راج کمار ہیرانی کریں گے، جبکہ فلم کو ودھو ونود چوپڑا، راج کمار ہیرانی اور عامر خان مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔

ادھر شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان کے اپنے اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کو آج بھی بھارتی سنیما کی مقبول ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل میں چوتھے کردار کا اضافہ