slotcosino Publish time 2025-12-28 03:04:01

روس نے یوکرین کے 111 ڈرون مار گرائے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-27/1541487_7781031_UKrainDron_updates.jpg

روس نے یوکرین سے آنے والے 100 سے زائد ڈرون کے حملے ناکام بنادیے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹوں کے دوران روسی فوج نے 111 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔

دارالحکومت ماسکو کے میئر سرگرئی سوبیانن نے کہا ہے کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے ماسکو کی طرف آنے والے 8 ڈرون مار گرائے ہیں۔

روسی ایوی ایشن کے مطابق اس دوران سیکیورٹی خدشات پر ماسکو کے 2 ہوائی اڈوں کی فضائی حدود عارضی بند کی گئیں۔
Pages: [1]
View full version: روس نے یوکرین کے 111 ڈرون مار گرائے