slotcosino Publish time 2025-12-28 03:42:57

معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540561_1448946_10_updates.jpgفائل فوٹو

یوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے 51 برس کی عمر میں امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

اوسیولا کاؤنٹی شیرف آفس نے تصدیق کی کہ حکام کو گھر سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر تشویش لاحق ہوئی، جس کے بعد کارروائی کی گئی، ایک دوست نے سیڑھی سے گھر کی تیسری منزل کی کھڑکی سے اندر جھانکا، جہاں ایڈم دی وو کو بستر پر پڑے دیکھا گیا، فائر ریسکیو کے ہمراہ گھر میں داخل ہونے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

شیرف آفس کا کہنا تھا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-05-10/1348813_033925_updates.jpg
جنوبی کوریا میں یوٹیوبر کو لائیو اسٹریم کے دوران قتل کردیا گیا

جنوبی کوریا میں یوٹیوبر کو لائیو اسٹریم کے دوران ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ایڈم ولیمز نے 2009 میں یوٹیوب پر اپنا سفر شروع کیا، جبکہ 2012 میں انہوں نے اپنا مشہور چینل The Daily Woo لانچ کیا۔

انہوں نے پانچ سال تک روزانہ ولاگ کیے اور امریکا کی تمام 50 ریاستوں کا سفر کیا، ان کے ولاگز میں تفریحی پارکس، بھوت بنگلوں، چھوٹے شہروں اور منفرد مقامات کی جھلکیاں شامل ہوتیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایڈم دی وو کا آخری ولاگ ہفتہ 21 دسمبر کو اپ لوڈ ہوا تھا، جس میں انہوں نے شہر کی کرسمس سجاوٹ کا ٹور کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے