slotcosino Publish time 2025-12-28 03:45:07

ماں بننے کے بعد میں نے دوبارہ ورزش شروع کی: صنم سعید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-23/1540194_7880181_13_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ صنم سعید نے ڈلیوری کے بعد فٹنس اور صحت مند بالوں کے راز بتا دیے۔

صنم سعید اپنی شاندار اداکاری اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں، متعدد یادگار ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی ان کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا۔

حال ہی میں صنم سعید نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد فٹنس برقرار رکھنے اور صحت مند بالوں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم سعید نے کہا کہ اچھی غذا کھائیں اور ورزش کریں، جسمانی حرکت بہت ضروری ہے، چاہے وہ واک ہو یا گھر پر ہلکی پھلکی ایکسرسائز جو بھی ممکن ہو، میں نے اپنے حمل کے دوران ورزش کی، ظاہر ہے ڈلیوری کے فوراً بعد چند دن کچھ نہیں کیا، لیکن اس کے بعد میں نے دوبارہ ورزش شروع کی اور صاف ستھری غذا پر توجہ دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-17/1491743_112319_updates.jpg
صنم سعید کی ٹی وی اسکرین پر واپسی، ماضی کے کرداروں کو تازہ کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و ورسٹائل اداکارہ صنم سعید نے نئے ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے ساتھ طویل عرصے کے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈلیوری کے بعد خود کو وقت دینا اور آہستہ آہستہ روٹین میں واپس آنا ضروری ہے۔

صنم سعید نے اپنے گھنے اور صحت مند بالوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ زیادہ تر جینیٹکس ہے، میری والدہ کے بال بھی بہت اچھے تھے اور میرے والد کے آج بھی بال ہیں، میں ہیٹ اسٹائلنگ سے پرہیز کرتی ہوں، نہ بال سیدھے کرتی ہوں اور نہ ہی ٹونگ استعمال کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگانے پر یقین نہیں رکھتی، بلکہ صحت مند خوراک کو اصل راز قرار دیتی ہوں، جب آپ صحیح کھاتے ہیں تو دماغ بھی بہتر کام کرتا ہے، میں مچھلی کھاتی ہوں، وٹامنز لیتی ہوں، صحت مند تیل استعمال کرتی ہوں، سبزیاں اور خشک میوہ جات اپنی غذا میں شامل رکھتی ہوں، جو میری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ماں بننے کے بعد میں نے دوبارہ ورزش شروع کی: صنم سعید